اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 24 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 24افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی ہے،مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ
Sat Jan 7 , 2023
ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے گزشتہ روز اچھی ملاقات ہوئی: عمران خان دونوں جماعتوں کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں، عمران خان کی ٹوئٹ اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیوایم) کے وفد سے گزشتہ روز اچھی ملاقات ہوئی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان […]