شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک “بھٹو” نام سے خوفزدہ ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو ئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہی۔ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک “بھٹو” نام سے خوفزدہ ہے۔