میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کے دوران شہری جان کی بازی ہار گیا

میرپورخاص (پی پی آئی) میرپورخاص میں سستا آٹا لینے کے دوران شہری ہرسنگ کولہی ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میرپورخاص میں پیش آیا جہاں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے کی وجہ سے مزدور جان کی بازی ہار گیا۔عینی شاہدین کے مطابق مزدور کا لوگوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے انتقال ہوا۔پی پی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والا 38 سالہ ہرسنگ کولہی 6 بچوں کا باپ تھا۔ ہرسنگ کولہی گلستان بلدیہ پارک میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹے کے سٹال پر ہنگامہ آرائی کے دوران لوگوں کے پیروں تلے روندے جانے پر مارا گیا۔ ہرسنگ کولہی کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

Next Post

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں پری ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ منعقد

Sat Jan 7 , 2023
جامشورو (پی پی آئی)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے لمس کیمپس جامشورو میں مختلف انڈرگریجویٹ ڈگریوں اور ڈپلومہ پروگراموں میں داخلوں کے لیے پری ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ منعقد ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق مجموعی طور پر 6000 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی جن میں سے 750 طلباء کو مختلف ڈگری اور ڈپلومہ پروگراموں کے لیے میرٹ […]