لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے سینئررہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے ان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں انتخابات کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم سمیت تحریک انصاف کے معاشی وژن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، جن لوگوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے ان سے معیشت کی بہتری کی امید رکھنا حماقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان شا اللہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے جس کے بعد معیشت کی بہتری کیلئے بلا تاخیر اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔
Next Post
علامہ محمد سجاد کاظمی کا 7واں عرس منایا گیا
Sat Jan 7 , 2023
ملتان(پی پی آئی) بانی تحریک بقائے اسلام کے بانی علامہ محمد سجاد کاظمیکا 7واں عرس منایا گیا،عرس کا آغاز میں عرق گلاب سے مزار کو غسل دیا گیا بعد ازاں چادر پوشی اور دعا کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق تقریب میں علامہ مظہر سعید کاظمی،علامہ حامد سعید کاظمی، علامہ جاوید سعید کاظمی، احسن سعید کاظمی،تاشفین الوریٰ، نیاز بخاری، […]