سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں آٹا نایاب،خواتین مظاہرین کا بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا

بنو(پی پی آ ئی)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخ پر آٹے کے حصول میں شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سرکاری آٹے کا حصول میں مشکلات پر خواتین کی جانب سے انوکھا احتجاج سامنے آیا جہاں انھوں نے بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔احتجاجی خواتین کے مطابق بنوں کے تین دیہات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے 30 تھیلے آٹے کے آتے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کئی کئی روز تک وہ اٹے کے ایک تھیلے کے لئے آتی ہیں اوراکثر خالی ہاتھ ہی واپس لوٹ جاتی ہیں۔ احتجاجی خوتین کا مطالبہ تھا کہ آٹے کو سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین کے دھرنے کے باعث بنوں کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاجی خواتین سے بات کر کے ان کے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے کہ بنوں کے روایت پسند ماحول میں خواتین سخت پردہ کرتی ہیں اور اس طرح سڑک پر احتجاج علاقے کی روایات کے برعکس منفرد نوعیت کا حامل ہے۔