جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیر کے روز اعتماد کا ووٹ لے لینا چاہیے تھا۔ہم عدالت جا کر مطالبہ کریں گے کہ یہ اعتماد کا ووٹ لیں۔لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ عدالت کو بھی چاہیے تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی تلقین کی جاتی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب سیاست بونوں کے ہاتھ چلی جائے اور جو کسی کی سہولت سے اقتدار تک پہنچے ہوں تو پھر معاملات عدالتوں میں جاتے ہیں۔عدالتوں میں بھی جب رشتوں ناطوں کا خیال کیا جانے لگے تو پھر مسائل بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن حل نہیں ہے، اس سے مزید مسئلہ بڑھے گا، جو جیتے گا وہ جیت جائے گا اور جو ہارے گا وہ شکست تسلیم نہیں کرے گا۔ بات چیت کے ذریعے پہلے یہ طے کرنے کی ضرورت ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے ورنہ کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جیسی بھی سیاسی جماعت ہے ہمیں اس کے ساتھ بھی بیٹھ کر بات کرنی ہو گی اور انھیں بھی ہمارے ساتھ گزارا کرنا ہوگا۔