جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر یونیورسٹی اسکینڈل، زلفی بخاری سے نیب کی 3 گھنٹے پوچھ گچھ

را ولپنڈی (پی پی آ ئی) القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نیب آفس راولپنڈی میں پیش ہوئے۔نیب ٹیم نیزلفی بخاری سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی اور سوالات ان کے حوالے کردئیے، پی ٹی آئی رہنما نے کیس کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری نے نیب نوٹس کو سوچی سمجھی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سوال نامہ دیا گیا ہے، میری لیگل ٹیم جواب دے گی۔آڈیو لیکس کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ ساری آڈیو لیکس کے بارے میں اسی ہفتے عدالت جا رہا ہوں، سیاست اتنی گندی ہو چکی ہے کہ اب قابل عزت رشتوں کا تقدس بھی نہیں رکھا جا رہا۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ گھڑیوں کے معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، نہ ہی گھڑیاں فروخت کی ہیں۔