جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے:فیصل واوڈا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ انے کہا ہے کہ چوروں کی حکومت میں غریب روٹی کیلئے مررہا ہے تو عمران خان کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری ہورہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مر رہا ہے، تو دوسری طرف عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے۔فیصل واوڈا نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کررہے ہیں سر؟، مدینہ کی ریاست میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ میں کرنے سے ہورہی ہے۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا عدالتیں اس پر بھی کچھ کریں گی، کوئی کھڑا ہو یا نہ ہو، میں اس کے خلاف ضرور کھڑا ہوں گا۔