جنیوا(پی پی آئی)اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بھاری رقم دینے کااعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بین پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے چار سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جنیوا میں جاری کانفرنس میں فرانس کے صدر میکرون نے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ کچھ دیر قبل جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 84 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔
Next Post
کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں: پرویز الٰہی
Mon Jan 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل سپیکر سبطین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، صوبائی وزرا راجہ بشارت اور میاں محمودالرشید […]