ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل سپیکر سبطین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، صوبائی وزرا راجہ بشارت اور میاں محمودالرشید بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں، پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پراپیگنڈہ کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ن لیگ کے دعوے صرف ہوائی قلعے ہیں، وفاقی حکومت کی بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔