ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری، وزیر اعلیٰ (ن) لیگ کا ہو گا: رانا تنویر

لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری ہے، وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دنوں میں سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، ان کا پاکستان تباہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران حکومت نے خیبر پختونخواہ نو سو ارب کا مقروض کردیا اسحاق ڈار نہ ہوتے تو ڈالر تین سو روپے کا ہوتا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے مزید کہا کہ، میاں شہباز شریف کی ٹیم دن رات معیشت ٹھیک کرنے لگی ہے، مریم نواز کا تین گھنٹے گلے کا آپریشن ہوا ہے، میاں نواز شریف جنیوا کسی مشن نہیں مریم کیساتھ گئے ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔