کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد

کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے نتائج دے دوں، نتائج وقت کے ساتھ ہی آئیں گے۔شعیب محمد کے مطابق حالیہ پرفارمنسز کے باعث پاکستان کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے فیورٹ ہے۔

Next Post

پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل

Fri Feb 14 , 2014
کراچی: پاکستان تائیکوانڈو کے بلیک بیلٹ احمد امین یوایس اے مارشل آرٹس کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ۔ امریکی ریاست ایریزونا میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احمد امین کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ احمد امین کو رواں برس جون میں شیڈول ہال آف فیم کی تقریب میں شرکت کی دعوت […]