جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باعزت قوم کو بھکاری کہنے والے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے روٹی اور روزگار عوام کا مسئلہ، حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں: مسرت جمشید

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، باعزت قوم کو بھکاری کہنے اور بنانے والے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے۔ آج عوام کا مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، عوام مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے، اس سلسلے میں جو پراپیگنڈہ ہو رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے، پرویز الٰہی صاحب کو بطور وزیراعلیٰ، تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔