ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو اْن کیسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دْکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔

Next Post

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Tue Jan 10 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، 4 رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے 4 رکنی […]