شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، 4 رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی،الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔تینوں رہنماؤں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ برس عوامی اجتماعات بالعموم الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔