جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رجیم چینج سازش کے بعد کراچی کے حق پر پھر وار

جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ایک دفعہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا: اسد عمر
کراچی(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن کے آپریشن کا آغاز ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، اس ایک سال میں 1 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اس پر سفر کیا، تحریک انصاف نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کے بعد کراچی کے حق پر پھر وار ہوا ہے، مردم شماری میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ 26 کروڑ گیلن کا منصوبہ بھی فنڈز کی کمی کا شکار ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جس کی تمام مرحلوں کی منظوری ہو چکی تھی ایک دفعہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کراچی والو اپنے دشمن پہچانو۔