سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی ممالک کا 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے جینوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے ریزیلینٹ ریکوری، بحالی اور تعمیر نو فریم ورک کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے۔ سماجی را بطے کی ویبس ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا کہ اس ساری عمل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں، سیلاب کے بعد وہ عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کے سامنے آئے۔ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کو ان کے گھر اور زندگیاں واپس دینا ہے۔ہم اس حوالے سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مشن میں مکمل کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ملک میں ایک جماعت مسلسل انتشار اور غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہماری اور اس جماعت کی ترجیحات میں کتنا فرق ہے۔