جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا کا پاکستان کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوں گے اور امدادی رقم پاک امریکا گرین الائنس کے تحت دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔