جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی جنیوا میں ملاقات

جنیوا(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد میاں نواز شریف سے جنیوا میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ جنیوا کے دوران سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی پیش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا، فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزار اہے۔