سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک کھوکھلا انسان پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہے: عطاتارڑ

لاہور(پی پی آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے ہیں، ایک کھوکھلا انسان وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہے۔ لیگی رہنما وہ معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں ہمارے 177 ارکان موجود تھے جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 140 تھی، پوری ورکنگ کر کے تعداد بتا رہا ہوں کہ ہم اپنے نمبر پورے ہونے کے حوالے سے پْراعتماد ہیں۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے نمبر ہی پورے نہیں ہوں گے، خواتین ممبرز بھی کہہ رہی ہیں کہ ہم نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے سے گریزاں ہیں، بھاگ تو حکومت گئی ہے، بھاگ تو مونس الٰہی گئے ہیں، دیر یا سویر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، ایک کھوکھلا انسان وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزراکا داخلہ پنجاب اسمبلی میں نہیں ہوسکتا، پنجاب اسمبلی گجرات کی ضلعی کونسل نہیں اور نہ ہم اس کو بننے دیں گے، پی ٹی آئی اور اتحادی آپس میں لڑ رہے ہیں کہ زیادہ کرپشن کس نے کی۔