شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 50سے زائد نوجوان گرفتار

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں تفتیش بہانے 50سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں بھارتی فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے راجوری کے دو درجن سے زائد دیہات میں جاری تلاشی اور محاصرے کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران کی گئی ہیں۔ ضلع کے اہم مقامات پر بھارتی پولیس کی خصوصی آپریشنل ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری نے کہا کہ پولیس کے ساتھ سی آر پی ایف کے اضافی اہلکاروں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ضلع راجوری کے گاؤں دھانگری میں حالیہ حملوں کے بعد کی گئی ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری سرحدی چوکیوں پر بھی تعینات کی گئی ہے جوکہ کنٹرول لائن کے ساتھ سیکورٹی بڑھانے کا حصہ ہے۔