جمائما خان سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شْکرگزار

لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکر گزار ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹوکے ساتھ تصویر شیئرکی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پرفاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے جمائما نے لکھا کہ، ’پاکستانی نیوزچینلز شایدآگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔جمائما نے مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئرکیا۔ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پرسراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

Next Post

عدلیہ اور نیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں:وزیراعلیٰ سندھ

Thu Jan 12 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، پیپلزپارٹی کے خلاف نیب کی کارروائیاں چل رہی ہیں، عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن […]