اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، پیپلزپارٹی کے خلاف نیب کی کارروائیاں چل رہی ہیں، عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے،اسمبلی کی مدت اگست 2023تک ہے، عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں، کرسی کا اتناہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلیٰ بن جائیں، اپنی عنا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز انتخابات جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ باتیں ہورہی ہیں کہ میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں، نیب سے بھی حساب کتاب ہوگا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں کوئی اور ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
Next Post
شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
Thu Jan 12 , 2023
کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کیخلاف درج مقدمات ختم کرچی(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان […]