کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کیخلاف درج مقدمات ختم
کرچی(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔
