عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے: شیخ رشید

ن لیگ کی سیاست لاہور میں دفن، اعتماد کے ووٹ کا منصوبہ 3 دن پہلے کا تھا
راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔ ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے، اب نواز شریف قل پڑھے گا، 27 کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے، گینگ آف 5 کی فاشسٹ سازش دفن ہو چکی ہے، نوازشریف کی آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ حکمران نہ منہ دکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے ہیں، حکمران اتحادی شرم ناک شکست کے لیے تیار رہیں، 100 دن میں الیکشن شیڈول آ جائے گا۔

Next Post

ناظم جوکھیو قتل کیس، رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان بری

Thu Jan 12 , 2023
کراچی(پی پی آئی) عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کی مقتول کے ورثا سے صلح کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام […]