کراچی(پی پی آئی) عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کی مقتول کے ورثا سے صلح کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کر لی جب کہ دو ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے کہا کہ دو ملزمان پر اغوا کا الزام ہے اس لیے ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جام اویس گہرام، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور کی گئی ہے جبکہ ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے تاہم ان دونوں پر مقتول کے اغو اکا مقدمہ چلے گا۔مقدمے کے ایک ملزم سلیم سالار نے صلح نامے کی بنیاد پر کیس سے رہا ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، صلح نامے کی بنیاد پر رہا نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی جام کریم کے خلاف پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ ختم کردیا تھا۔
Next Post
پرویز الٰہی کی کامیابی پر نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر برہم
Thu Jan 12 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں اور اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے استفسار کیا کہ […]