پرویز الٰہی کی کامیابی پر نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر برہم

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں اور اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Next Post

رمضان شوگر ملزکو این اوسی جاری کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد

Thu Jan 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی) رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل ناقابل […]