آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 164 رنز پر 9 کھلاڑی آوٹ

میلبورن:  ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کے164رنز پر9 کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔ میلبورن میں جاری میچ کے دوسرے روزانگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 226رنز6 کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تواس کی بقیہ چار وکٹیں اسکور میں صرف29رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 255 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کیون پیٹرسن67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مچل جونسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغازبھی اچھا نہ رہا اور36 رنز پر دو بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر نو، شین واٹسن اور مائیکل کلارک دس دس رنز ہی اسکور کر سکے۔ سٹیون اسمتھ انیس، مچل جوہنسن دو ریان ہیرس چھ رنز بنا سکے۔ جارج بیلی اور سڈل کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کرس راجرز61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک کینگروز نے نو وکٹوں پر164رنز بنائے ہیں بریڈ ہیڈن43 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے تین تین جبکہ ٹم برسنن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔