پی ٹی آئی اور ق لیگ یکجان دو قالب ہیں: پر ویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔ چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم یکجان اور دو قالب ہیں، عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔

Next Post

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل ہوئی توضمنی انتخابات ہی ہوں گے:طارق بشیر

Fri Jan 13 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی تحلیل ہوئی توضمنی انتخابات ہی ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما ق لیگ اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں […]