شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کیلئے شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق شہباز شریف کی آصف علی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ہے، وزیر اعظم شہبازشریف آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوس جائیں گے، شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی بلاول ہاوس جائیں گے، رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا،موجودہ سیاسی صورتحال، وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت متوقع ہے، جبکہ پنجاب میں انتخاب کی متوقع تاریخ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو ہو گی، نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں بھی مشاور ت کی جائیگی۔

Next Post

بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے:غلام احمد گلزار

Sun Jan 15 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنی […]