سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوجیوں کی جا نب سے نام نہاد تلاشی کاروائیاں جا ری ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق اتوار کے روز قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی، قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ریڈبگ ماگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں فائرنگ بھی کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں وکشمیر راجوری میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے
Sun Jan 15 , 2023
جموں (پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ نعرے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے لگائے۔ قابض حکام نے […]
