جموں (پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ نعرے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے لگائے۔ قابض حکام نے متعلقہ پولیس سپرانٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ اگر ملزم سات دن کے اندر اندرخود پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ جلد ہی کارروائی شروع کریں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں خطہ خاص طورپرضلع راجوری آج کل قابض بھارتی فورسز کے نشانے پر ہے جہاں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں موجودگی اورمحاصرے اورتلاشی کی ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود پاکستان کے حق میں نعرے لگانا پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی والہانہ محبت کوظاہر کرتا ہے۔
Next Post
ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا ہے:حافظ نعیم
Sun Jan 15 , 2023
کراچی(پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہے، دہشت گرد اور جمہوریت دشمن عناصر بے نقاب ہورہے ہیں، کچھ جگہوں پرکیمپس کو بھی […]