ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا ہے:حافظ نعیم

کراچی(پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہے، دہشت گرد اور جمہوریت دشمن عناصر بے نقاب ہورہے ہیں، کچھ جگہوں پرکیمپس کو بھی جلایا گیا جوافسوس ناک ہے، واشنگ مشین سے دھلے ہوئے یہ نامعلوم افراد نہیں ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پارٹیوں میں وصیت کے نام پر قیادت چل رہی ہے، بنیادی جمہوریت کے حوالے سے آخری دن تک کنفیوڑن کا شکار رکھا جاتا ہے، کل رات تک کوشش کی گئی بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکیں، اگرنمائندگی نہیں دی تو یہی حالات اور مسائل ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے انتخابات سے فراراختیار کیا ہے، ایم کیو ایم میں اگر جان ہوتی توبائیکاٹ نہ کرتی۔

Next Post

حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات بے بنیاد ہیں: الیکشن کمیشن

Sun Jan 15 , 2023
کراچی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف سیاسی نمائندوں کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات بے بنیاد ہیں،یوسیز کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے،صوبائی حکومت […]