ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے:پیپلزرٹی،نون لیگ

کرا چی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کے فیصلے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم الیکشن کا حصہ رہے اور انتخابات لڑے تا کہ عوام کو امیدوار کے چناؤ کا حق حاصل ہو۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ کراچی کی بڑی جماعت نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ایم کیوایم نے حلقہ بندیوں کے لیے بڑی جدوجہد کی اور آصف زرداری نے بھی ایم کیوایم کے تحفظات کو تسلیم کیا، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی اور اْسے چاہیے تھا کہ الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں درست کرائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ووٹر لسٹوں پر بھی تحفظات تھے، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا، ایم کیوایم کے علیحدہ ہونے سے الیکشن کی ساکھ متاثرہو گی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی حلقہ بندیوں،مردم شماری پر اعتراض ہے، خواہش ہے ایم کیو ایم الیکشن لڑے،پتہ چل جائے گا کون کہاں کھڑاہے، ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کو اختیار ہے جو چاہیں کہہ دیں۔

Next Post

صدر مملکت کی سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت

Sun Jan 15 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پررنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت […]