صدر مملکت کی سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سربند پولیس سٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پررنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداکی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے شہداکیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Next Post

مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے کی منشیات برآمد

Sun Jan 15 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم نور محمد خان کے قبضے […]