مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے کی منشیات برآمد

کراچی(پی پی آ ئی) مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے مسافر سے ایک کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم نور محمد خان کے قبضے سے 930 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق نور محمد خان نے ہیروئن شولڈر بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Next Post

ملک کے بہترمستقبل کیلئے سوچنا ہوگا: مفتاح اسماعیل

Sun Jan 15 , 2023
کراچی(پی پی آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں گورننس کی صورتحال بدترین ہے، ہمیں اس وقت ملک کے مستقبل کی فکر کرنا ہے۔اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے جب ہٹایا گیا تو حالات کافی بہتر تھے لیکن اب پرانی روایت کے مطابق سبسڈی دینے کی عادت اپنالی گئی ہے۔انہوں نے […]