نوازشریف اس لئے نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے،پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف اس لئے نہیں آ رہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا شہبازشریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن)مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکی ہے، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر لے آوں گا، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی سوچ اچھی ہے لیڈر ایماندار ہے،عمران خان ملک کے جذبہ رکھتے ہیں، کسی نے تو کھڑا ہونا تھا۔

Next Post

پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا: وزیراعظم بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

Sun Jan 15 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا، چند ماہ میں پولیو کے 20 کیسز سامنے آئے، صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب سے خطاب […]