اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آ ج سے شروع کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سنہ 2023 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کا پہلا فیز 16 تا 20 جنوری منعقد ہوگا جبکہ دوسرا فیز 23 تا 29 جنوری منعقد ہوگا۔پہلے فیز میں انسداد پولیو مہم کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ ملک بھر میں منعقد ہوگی، انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 4 لاکھ 28 ہزار 957 بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی جس میں سے 3 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 654 بچوں کی ویکسی نیشن پہلے مرحلے میں ہوگی۔3 روزہ پولیو مہم کے بعد 2 روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جس میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کی وٹامن اے کی ویکسی نیشن بھی ہوگی، وٹامن اے کی ویکسی نیشن کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت بہتر بنانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز شریک ہوں گے۔
Next Post
نوازشریف اس لئے نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے،پرویز الٰہی
Sun Jan 15 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف اس لئے نہیں آ رہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا شہبازشریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب انہیں اعتماد […]