اسلام آباد (پی پی آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیپال کے شہر پوکھاڑامیں فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق صدر مملکت نے اپنے ایک بیان میں المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور استقامت کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گہرے غم کے اس لمحے میں، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور نیپال کے غمزدہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
Next Post
میانوالی ایکسپریس سمیت کسی ٹرین کو بند نہیں کیا جارہا: ترجمان ریلوے
Mon Jan 16 , 2023
لاہور(پی پی آئی)میانوالی ایکسپریس کی بندش کے حوالے سے خبروں پر ترجمان ریلوے نے بیان جاری کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ پاکستان ریلویز کسی ٹرین کو بند نہیں کر رہا، میانوالی ایکسپریس کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بے بنیاد […]