جرمن نمائش میں پاکستانی قالینوں کی مقبولیت،برآمدات کے متعدد معاہدوں پر دستخط

برلن (پی پی آئی)جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ کارپٹ شو نمائش میں پاکستانی قالین بہت پسند کئے گئے اور ان کی مقبولیت کے پیش نظربرآمدات کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین اپنے بہترین معیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی حکام اور نمائش میں شریک پاکستانی تاجروں نے مختلف ممالک کے مندوبین سے نہ صرف یہ کہ ملاقاتیں کیں بلکہ انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Next Post

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق تحفظ ختم نبوت کے پہلے سپہ سالار تھے:طفیل احمد خان

Mon Jan 16 , 2023
نبوت کے جھوٹے دعویداروں،منکرین زکوٰۃ اور فتنہ ارتداد کا خاتمہ کیا:عطاء الرحمٰن خان کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے یوم صدیق اکبر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق تحفظ ختم نبوت کے پہلے سپہ سالار تھے حضرت سیدنا صدیق اکبر کو ایسی […]