نبوت کے جھوٹے دعویداروں،منکرین زکوٰۃ اور فتنہ ارتداد کا خاتمہ کیا:عطاء الرحمٰن خان
کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے یوم صدیق اکبر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق تحفظ ختم نبوت کے پہلے سپہ سالار تھے حضرت سیدنا صدیق اکبر کو ایسی رفاقت میسر آئی کہ تاریخ انسانیت اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے،ابتداء سے لیکر آج تک نبی کریمﷺکے رفیق صدیق اکبر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے مزید کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر نے اپنے دور خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعویداروں،منکرین زکوٰۃ اور فتنہ ارتداد سمیت اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا خاتمہ کیا۔ امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے اور آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔
