کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان میں بھی سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔پانچ سال تک کی عمر کے25 لاکھ99 ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈی نیٹر سید زاہد شاہ نے کہا کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے25 لاکھ99 ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاو?کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران11 ہزار28 کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی۔جن میں 8ہزار998 موبائل ٹیمیں،948 فکسڈسائٹ او ر575ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ مہم کے دوران بچوں کووٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے
Next Post
پشاورمیں سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
Mon Jan 16 , 2023
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق لطیف آفریدی کو 6 […]