پشاور(پی پی آئی)پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق لطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگی تھیں۔پولیس کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Next Post
الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے، علی زیدی بلاول کرپٹ، کرپشن میں ملوث، پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں دفن ہو گئی
Mon Jan 16 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اگر مجھ پر توہین الیکشن کمیشن لگاتے ہو تو بسم اللّٰہ کرو، دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف بہت سی نشستوں پر کامیاب […]