کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اگر مجھ پر توہین الیکشن کمیشن لگاتے ہو تو بسم اللّٰہ کرو، دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف بہت سی نشستوں پر کامیاب ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول تم بھی کرپٹ ہو، تم کرپشن میں ملوث ہو، پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں دفن ہو گئی، یہ زرداری مافیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کر کے پیپلز پارٹی کو جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کہتے ہیں الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی جماعت ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں بدمعاشوں کا ٹولہ حکومت کر رہا ہے،، ہم سادہ الفاظ میں شفاف الیکشن مانگ رہے ہیں، کیا پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا حق نہیں ہے کہ ہمیں فیئر الیکشن ملیں۔
Next Post
نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلئے ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ
Mon Jan 16 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔پی […]
