نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلئے ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں۔خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں۔

Next Post

لاہور میں ڈبل روٹی 200 روپے کی، دودھ اور دہی بھی مہنگا

Mon Jan 16 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں ڈبل روٹی 200 روپے کی ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مارکیٹ […]