لاہور میں ڈبل روٹی 200 روپے کی، دودھ اور دہی بھی مہنگا

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں ڈبل روٹی 200 روپے کی ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کا سائز بھی کم کردیا۔دوسری جانب دودھ بھی 10 روپے کلو اضافے کیساتھ 160 روپے کلو ہوگیا جس کے بعد دہی 10روپے کلو اضافے کیساتھ 180 روپے کلو ہوگیا۔

Next Post

بدلتے سیاسی حالات میں مریم نواز کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، 22 جنوری کو پاکستان آنے کا امکان

Mon Jan 16 , 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دے دیے۔پی […]