شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف اداکارہ و شاعرہ حنا دلپذیر المعروف “مومو ” 53 برس کی ہو گئیں

کراچی (پی پی آئی)ڈرامہ سیریل” بلبلے” میں “مومو ” کے مزاحیہ کردار سے شہرت پانے والی پاکستانی معروف اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر ا?ج 53 سال کی ہو گئی ہیں۔مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی حنا دلپذیر خان 16 جنوری 1966 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 42سال کی عمر میں 2008 میں فصیح باری خان کی ٹیلی فلم ” برنس روڈ کی نیلوفر ” سے کیا جس میں انہوں نے “سعیدہ “کے نام سے کردار ادا کیا، ڈرامہ سیریل” بلبلے” میں ” مومو” کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔حنا دلپذیر اب ہر خاص و عام میں ” مومو” کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں، پی پی آئی کے مطابق ان کے دیگر ڈراموں میں “خاتون منزل”،” تم ہوکے چپ “،” قدوسی صاحب کی بیوہ”، “عینی کی آئے گی بارات”،” لیڈیز پارک “اور” گوگلی محلہ “وغیرہ شامل ہیں۔۔ حنا اردو میں 100 سے زائد غزلیں لکھ چکی ہیں، جنہیں اب وہ کتابی شکل دے کر شعری مجموعہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں