کراچی(پی پی آ ئی) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں۔فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔
Next Post
خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا
Tue Jan 17 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔لاہور […]