کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت 4رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی رہنما اسدعمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت دیگرکوپیش ہونے سے نہیں روکا، خود پیش نہیں ہوتے تو وکلاکے وکالت نامے واپس کردیں گے، کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔