ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے: شیخ رشید شہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتا ہے اپریل تک الیکشن شیڈول بھی

را ولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہے حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے،چندہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں،13سیاسی جماعتوں کابھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے،اور یہ پاکستان کوبھی اپنی لپیٹ میں لے رہاہے،غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائیگی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ میں چار دنوں کے لئے یو کے(UK) آیا ہوں۔لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا۔یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہیکہ جلد اورسیز کو ووٹ کاحق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیے،شہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہے اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتاہے۔

Next Post

سیلاب متاثرین کیلئے قائم بحالی کمیٹیاں،ججزکوسربراہی سے ہٹا دیا گیا

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قائم شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ججزکو ہٹا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹیاں قانون کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منگل کے روز سیلاب متاثرین کی بحالی […]